''اسرائیل غیر ملکی شہریوں کے انخلا میں من مانی اور امتیاز سے کام لے رہا ہے''

تین بار ہمارے شہریوں کے انخلا کو اسرائیل نے روکا ، صدر ورکرز پارٹی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

برازیل کی حکمران جماعت ' ورکرز پارٹی ' نے 34 برازیلین شہریوں کو غزہ سے نہ نکلنے دینے کی وجہ سے اسرائیلی حکومت پر تنقید کی ہے۔ ورکرز پارٹی کے مطابق اسرائیل غزہ سے جان بچا کر نکلنے والے کثیر ملکی شہریوں کے حوالے سے بھی من مانی کر رہا ہے اور پسند ناپسند کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے کہ کس کو غزہ سے فوری نکلنا ہے اور کس کو نہیں۔'

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے برازیل کے وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ برازیل کے شہری غزہ سے بدھ کے روز نکل سکیں گے۔ یہ بات برازیل کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو رات دیر سے بتائی تھی۔

مصر کی طرف سے رفح راہداری کو کھولنے کے تین دنوں میں دوسرے ملکوں کے شہریوں سمیت برازیل کے شہریوں کو بھی نکلنے کا موقع ملا مگر اسرائیل نے برازیلین شہریوں کی فہرست کی منظوری نہ دی۔ اسرائیل نے اس بارے میں اس کے باوجود لیت و لعل سے کام لیا کہ سفارتی کوششیں برازیلین شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے بھی کی گئی تھیں۔

ورکرز پارٹی کی صدر گلیسی ہوفمان نے کہا ' اسرائیل نے ہمارے شہریوں کے ناموں والی فہرست کو تین بار روکا۔ اور ہمارے شہریوں کو غزہ سے نکلنے کی اجازت سے منع کر دیا۔

صدر ورکرز پارٹی نے مزید کہا ' اس بارے میں اسرائیلی حکومت نے کوئی وضاحت یا جواز بھی پیش نہیں کیا ہے۔ یہ ہمارے برازیلین عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کی مثال ہے۔' ہوفمان نے کہا ' برازیل نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت کرتے ہوئے مسئلے کے مذاکراتی حل کی کوشش کی تھی۔

لیکن بد قسمتی سے اسرائیل کی حکومت نے یہ اشارہ دیا ہے کہ اس نے دوسرے ملکوں کی رہائی کے انسانی مسئلے کو بھی اپنے سیاسی ملحوظات کے تابع رکھا ہوا ہے۔ اس لیے کچھ ملکوں کے شہریوں کو نکلنے میں مدد دے رہا ہے اور دوسروں کے شہریوں کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔'
ورکرز پارٹی کی سربراہ نے کہا ' ہم یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ برازیل کے شہری خطے میں فوج کے ہاتھوں قتل عام کے خطرے کی زد میں رہیں۔'

خیال رہے سینکڑوں غیر ملکی شہریوں کو رفح کے راستے غزہ سے نکالنے میں امریکہ رابطہ کاری کا فریضہ انجام دے چکا ہے۔ اس سلسلے میں مصر ، قطر اور اسرائیل کے درمیان مذاکارت اور کوششیں کی جاتی رہیں۔

ایک سفارتی ذریعے نے غزہ سے غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے مصری منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کل 7500 غیر ملکی شہریوں کو غزہ سے محفوظ نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں