پاکستان-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے وینیوز کی تیاری حتمی مراحل میں داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے تین میچز کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ [کرکٹ آسٹریلیا] کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ "دا ویسٹ ٹیسٹ" کہلائے گا۔ پرتھ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی پہاڑی "دا ویسٹ ہل" بھی بنائی جارہی ہے۔

دا ویسٹ ہل کے ماڈل کی تصویر۔ بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا
دا ویسٹ ہل کے ماڈل کی تصویر۔ بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ پہاڑی تاریخی واکا اسٹیڈیم کی طرح شائقین کرکٹ کو کھیل کا بہترین نظارہ فراہم کرے گی، جہاں 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے جبکہ تیسرا سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر کرکٹ آسٹریلیا کے ایونٹس اور آپریشنز کے ایگزیکیٹو جنرل مینیجر جوئل موریسن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا مینز کرکٹ ٹیم کے گزشتہ سال دورہ پاکستان نے آسٹریلیا اور پاکستان کی تاریخی رقابت کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں