سرنگوں میں جنگ شروع، ممکنہ طور پر حماس کے کئی سینئر رہنماؤں کو مار دیا: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حماس کے اچانک حملے کے 31 دن بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں اپنے زمینی آپریشن کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی تصدیق کردی۔ اس مرحلے میں زمین میں گہرائی تک گھس کر سرنگوں کو تلاش کیا جارہا۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج  کا منظر
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کا منظر

اسرائیلی فوجی ترجمان نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجیں ٹینکوں کے ساتھ غزہ کی پٹی کے شمالی اور جنوبی حصے کو الگ کرنے کے بعد اس حماس کے جنگجوؤں کیخلاف ان کی سرنگوں اور زیر زمین ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل رچرڈ ہیچٹ نے نامہ نگاروں سے مزید کہا اب ہم ان پر شکنجہ کسنا شروع کریں گے۔ جب میں کہ رہا ہوں کہ ہم پیچ کو سخت کر رہے ہیں تو اس کا مطلب زمین کے اوپر کے ساتھ زمین کے نیچے بھی ہے۔

سینئر حماس رہنما جاں بحق

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے اطلاع دی کہ فوج کو توقع ہے کہ حماس تحریک کے سینئر رہنما کل رات ایک غیر معمولی حملے کے دوران مارے جائیں گے۔ اتھارٹی نے مزید کہاکہ زمین کے اوپر اور نیچے ایک بہت بڑا فضائی حملہ کیا گیا جس میں حماس کے کئی رہنماؤں سمیت بہت سے جنگجوؤں کو مار دیا ہے۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی افواج
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی افواج

اسرائیلی فوج نے کہا کہ فوج اس وقت بیچ کیمپ اور الشفا ہسپتال میں حماس تحریک کے مضبوط گڑھوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے۔ ہم نے غزہ کی پٹی میں سرنگوں کو "اہم" نقصان پہنچایا۔

من القصف الإسرائيلي على قطاع غزة - رويترز
من القصف الإسرائيلي على قطاع غزة - رويترز

واضح رہے جنگ کے 31 ویں روز اسرائیلی بربریت کی زد میں آکر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10022 ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں