نجمہ داؤد پیرس کی دیواروں پرکیوں پینٹ کیا گیا؟ پیرس میں تشویش کے بعد تحقیقات شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیل اور حماس کی جنگ کے بعد فرانس میں یہود مخالف کاررروائیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فرانس میں دیواروں پر یہودی نشان 'نجمہ داؤد' کا جگہ جگہ دیواروں پر پینٹ کیا جانا ایک پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔

اسے یہود مخالف سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے اور اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔ واضح رہے چھ کونوں والا ستارا یہودیوں کا مذہبی نشان مانا جاتا ہے، اسے اسرائیل نے اپنے جھنڈے کا بھی حصہ بنا رکھا ہے، تاہم فرانس میں ایک مجسٹریٹ اس بارے میں تحقیقات کر رہا ہے کہ یہ اچانک چند ہفتوں کے دوران پیرس کی دیواروں پر کیوں بنایا گیا ہے۔ اس کے پیچے کسی کی کیا خواہش اور نیت ہے۔؟

اس سلسلے میں اب تک دو مالدویا کے دو شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کام کسی تیسرے کے کہنے پر کیا ہے۔

اب تک پیرس کی دیواروں پر کل 60 کی تعداد میں چھ کونے ستارے تلاش کیے گئے ہیں۔ 31 اکتوبر کو اسی طرح کے واقعے کی اطلاع پیرس سے دور کے علاقوں میں بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ایک عورت اور ایک مرد نے چھ کونے ستارے بنائے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بھی ان واقعات کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پورے پیرس میں اس وجہ سے اضطراب ابھر رہا ہے۔

چھ کونوں والے یہودی ستاروں کی فرانس میں پرانی یادیں خوفناکی کا پہلو رکھتی ہیں۔ لیکن اب سات اکتو بر کے بعد جس طرح یورپی ملکوں بشمول فرانس میں احتجاج سامنے آیا ہے پیرس میں اس وجہ سے تشویش بڑھ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں