فلسطین اسرائیل تنازع

اسلامی ممالک اسرائیل پر پابندیاں عاید کریں، ایران صدر کی جانب سے حماس کی تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےاسرائیل کے خلاف جنگ میں فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی تعریف کرتے ہوئے اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف تیل اور سامان کی ترسیل سے متعلق پابندیاں عاید کریں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر نے ریاض میں ایک مشترکہ اسلامی عرب سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا: "اسرائیل کے خلاف مزاحمت کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ہم اسرائیل کے خلاف مزاحمت پر حماس کی دست بوسی کرتے ہیں۔"

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ہفتے کو غزہ سے متعلق اسلامی ممالک کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ’غزہ میں موجودہ آپریشن کو دیکھتے ہوئے مسلم حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اسرائیلی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دیں۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی صدر نے ریاض میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک کے اسرائیل سے تعلقات ہیں وہ انہیں ختم کریں اور فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں