سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دو طرفہ تعلقات، غزہ کی صورتحال میں پیش رفت اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعہ کے روز ریاض کے الیمامہ پیلس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ تمیم کا استقبال کیا اور استقبالیہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات حاصل ہوسکیں اور دونوں ملک اور ان کے عوام آپس میں قریب آ سکیں۔

موجودہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا خاص طور پر غزہ کی پٹی کی صورت حال میں پیش رفت اور اس کے خلاف جارحیت کو روکنے پر گفت و شنید کی گئی۔ شہریوں کی حفاظت اور فوری امداد پہنچانے کی کوششوں اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو سپورٹ کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آج ہفتہ 11 نومبر 2023 کو ریاض میں "فلسطین کے ساتھ یکجہتی سربراہی اجلاس" کے عنوان سے غیر معمولی عرب سربراہی اجلاس شروع ہو گا۔ اس اجلاس کو سعودی عرب اور فلسطین نے طلب کیا ہے۔ اجلاس کا مقصد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت اور جنگ کے باعث پیدا ہونے والے انسانی المیے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

جمعرات کو عرب وزرائے خارجہ نے قرارداد کے مسودے کے حتمی ورژن کی منظوری دی جس پر قائدین آج ہفتہ کو بحث کریں گے۔ اس مسودے میں فلسطینی علاقوں میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں