خطرناک سرنگ: 40 بھارتی اہلکار پھنس کر رہ گئے

کنکریٹ کے ملبے تلے دبے اہلکاروں کو آکسیجن پہنچانے کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج کے لیے غزہ میں حماس کی بنائی گئی خوفناک سرنگوں کے ان دنوں چیلنج بن جانے کے چرچے عام ہیں۔ لیکن اسی دوران کم از کم 40 بھارتی اہلکاروں کے بھی ایک سرنگ میں پھنس کر رہ جانے کی خبر بھی آ گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بھارتی کارکن تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہیں۔ یہ سرنگ کا ایک حصہ اچانک نیچے گرجانے سے اس کے ملبے میں پھنس گئے ہیں۔

تاہم اس میں کسی تخریب کا کوئی دخل رپورٹ نہیں کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 'ریسکیو ورکرز ' سرنگ کے نیچے آگرے بھاری ملبے کے نچے سے ان کارکنوں کو نکالنا کے لیے کوشش شروع کر چکے ہیں۔ اصل کام ملبے کے نیچے دبے کارکنوں کو آکسیجن پہنچانا ہے تاکہ وہ ٹھیک سے سانس لے سکیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنوں کا ایک گروپ سرنگ سے باہر کی طرف آرہا تھا اور دوسرا گروپ اندر کی طرف جارہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے سرنگ کے گر جانے والے حصے کی لمبائی 200 میٹر تک ہے۔ یہ خطرناک حادثہ بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ہمالیائی پہاڑی سلسلے میں پیش آیا ہے۔ اس بارے میں جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کنکریٹ کا بھاری ملبہ سرنگ میں گرا ہوا ہے۔

اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکار سنگھ نے اپیل کی ہے کہ سرنگ میں ملبے تلے اہلکاروں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا ئیں کی جائیں۔ اس طرح کے حادثات بھارت میں عام طور پر ہوتے رہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں