میانمار میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، فوج اور اپوزیشن فورس کے متضاد دعوے

واقعہ فوج اور باغیوں کی لڑائی والے علاقے میں پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

میانمار میں ایک جنگی طیارہ باغیوں اور فوج کی ایک لڑائی کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس واقعے کو حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا گیا ہے۔ طیارے کی تباہی کا یہ واقعہ میانمار اور تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب ہفتے کے روز پیش آیا ہے۔

اس علاقے میں فوج اور کیرینی نیشنلسٹس ڈیفنس فورس ( کے این ڈی ایف ) کے درمیان لڑائی چل رہی ہے۔ باغی فوج کا کہنا ہے' طیارہ اس نے مار گرایا ہے۔'

تاہم سرکاری ترجمان زا من نے کہا ہے کہ 'جیٹ طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے اور پائلٹ محفوظ انداز میں طیارے سے باہر کودنے میں کامیاب رہا ہے۔ '

میانمار کی فوج ملک کے اندر اپوزیشن کی فورسز سے کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے۔ ایک مسلسل بد امنی کا ماحول ہے۔ چین کی طرف سے تمام فریقوں کو لڑائی سے گریز کا کہا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں