امریکا: ٹیکساس میں ایک طیارہ رن وے سے پھسل کر کار سے جا ٹکرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ہلکا طیارہ رن وے سے پھسل کر ایک کار سے ٹکرا گیا۔

کار سے ٹکرانے والا ہلکا طیارہ Lancair IV-P پروپجیٹ تھا۔

اس طیارے نے ٹیکساس کے ایرو کنٹری ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی مگر رن وے پر رکنے کے بجائے حفاظتی باڑ توڑتے ہوئے باہر سڑک پر ایک کار سےجا ٹکرایا۔

پائلٹ رن وے کے اختتام پر طیارے کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ اس لیے وہ سامنے کی رکاوٹ کو توڑ کر اس کے پاس سے گزرنے والی کار سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں