اسرائیلی یرغمالی: حماس سے رہائی کے لیے امریکہ کا قطر سے رابطہ

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے قطر کے درمیان فون پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے غزہ کی سنگین تر صورت حال کے پیش نظر قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی سے رابطہ کر کے اسرائیلی یرغمالیوں کے غزہ سے فوری اور محفوظ انخلا کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ ان کا اس سلسلے میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی سے فون پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

بات چیت میں شدید زخمیوں کو بھی غزہ سے نکالنے کے سوال پر گفتگو کی گئی۔ یہ بات امریکی ترجمان نے اتوار کے روز بتائی ہے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز اسرائیلی موساد کے سربراہ اور امریکی سی آئی اے کے سربراہان نے بھی قطری وزیراعظم کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کے طریقوں پر بات چیت کی تھی۔ اس مقصد کے لیے غزہ میں جنگ میں وقفہ کیے جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا۔

تاہم اس گفتگو کا حاصل کیا رہا ابھی واضح نہیں ہے۔ واضح رہے قطر وہ خلیجی ریاست ہے جس نے حماس کا سیاسی دفتر اپنے ہاں کھول رکھا ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے شروع دن سے کوشاں ہے ۔

امریکہ سے بھی اس کی بات چیت مسلسل جاری ہے۔ اب تک جاری اس جنگ کے دوران صرف غزہ میں اب تک گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں