حزب اللہ آگ سے کھیل رہی، ہم زیادہ خطرناک جواب دیں گے: نیتن یاھو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ میں جنگ کو 38 دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ لبنانی سرحد پر بھی حالیہ دنوں میں کشیدگی بڑھی ہے۔ حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے میزائل حملے میں 7 اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ جواب میں اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

اسی تناظر میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنانی حزب اللہ کو خبردار کیا کہ وہ شمالی اسرائیل پر حملوں کو بڑھا کر آگ سے کھیلنے سے باز رہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان اوفیر گینڈل مین نے نیتن یاہو کے حوالے سے کہا ایسے لوگ جو سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری افواج اور شہریوں کے خلاف حملوں کو بڑھا سکتے ہیں، وہ آگ سے کھیل رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس آگ کا جواب کا اسے سے زیادہ شدید آگ سے ہی دیا جائے گا۔ ہم شمال اور جنوب میں سکیورٹی بحال کریں گے اور ہم حماس کو تباہ کر دیں گے۔

اتوار کو امریکی وزیر دفاع نے اپنے اسرائیلی ہم منصب گیلانٹ سے بات چیت میں کہا تھا کہ اسرائیل کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے حزب اللہ کے ساتھ بھی جنگ چھڑ جائے۔ امریکی انتظامیہ کو اسرائیلی وزیر دفاع گیلانٹ کی جانب سے حزب اللہ کو دی گئی دھمکیوں پر تشویش ہے۔ ایسی دھمکیوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ یاد رہے گیلانٹ نے حزب اللہ کو دھمکی دی تھی کہ جو کچھ غزہ میں کیا گیا ایسا بیروت کے ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں