سعودی عرب کی جانب سے قطری کمیٹی کے مرکزی دفتر پر حملہ کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم کی گئی قطری کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر کو اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے قطری مرکز پر اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کو بین الاقوامی انسانی قوانیں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس موقع پر سعودی عرب اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ ہے۔ اس وحشیانہ کارروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے عالمی برادری سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ کارروائیوں پر عالمی انسانی قوانین کے تحت اس کا محاسبہ کیا جائے۔

دریں اثنا اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے بھی قطری کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں