پاکستان کا آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز سے قبل وزیر اعظم الیون سے ٹاکرا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میچ چھ سے نو دسمبر پر محیط ہوگا اور مقامی وقت کے مطابق 10:30 پر شروع ہو گا۔

آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیزبھی پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے دورہ آسٹریلیا کے لیے پرجوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ "میں وسیم اکرم اور وقار یونس کی فاسٹ باولنگ کا بہت بڑا مداح رہا ہوں۔"

میچ کے ابتدائی روز آسٹریلیا کے وزیراعظم مانوکا اوول گرائونڈ میں موجود ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں