فرانس نے بشار الاسد کی گرفتاری کے لئے بین الاقوامی وارنٹ جاری کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانس نے شامی صدر بشار الاسد کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ عدالتی ذرائع اور مدعی نے بدھ کے روز بتایا کہ بشار الاسد کے خلاف وارنٹ کا اجرا 2013 میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف مشتبہ کیمیائی حملے کرنے کی پاداش میں ہوا ہے۔

دعوی کے مطابق شامی صدر نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے کر جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

عدالتی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ بشار الاسد حملوں میں معاونت کی صورت میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں دمشق کے قریب کم سے کم 1400 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں