فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ : جنگ بندی کے حامی مظاہرین کے نرغے سے جسٹن ٹروڈو کو بحفاظت نکال لیا گیا

پولیس نے مظاہرے میں شریک ایک شخص کی آنکھ پھوڑ دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبے کرتے مظاہرین کے نرغے میں آنے سے پہلے ہی کینیڈین پولیس نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ہوٹل سے بحفاظت نکال لیا۔ وہ ایک ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کی غزہ میں جنگ بندی کے نعرے لگاتے مظاہرین وہاں پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق تقریبا 250 مظاہرین کو ہوٹل میں جانے سے روکے رکھا۔ اس دوران دو افرد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق مظاہرین میں شامل ایک فرد کو پولیس کے کام میں مداخلت پر گرفتار کیا گیا جبکہ ایک کی آنکھ پھوڑ دی گئی۔ پولیس کے مطابق دوسرے شخص نے ایک پولیس افسر پر حملہ کر نے کی کوشش کی تھی۔ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا ہے۔ تاہم پولیس کے مطابق وزیر اعظم کو خیریت سے نکال لایا گیا ہے۔

واضح رہے شمالی امریکہ اور یورپ کے کئی ملکوں میں اسرائیل حماس جنگ رکوانے کے حق میں سخت احتجاجی مظارے دیکھنے میں ارہے ہیں۔ ان مظارین کی بڑی تعداد اسرئیل سے اور اپنے رہنماوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والوں کی ہے۔ جو ہزاروں بچوں کی ہلاکت اور ہسپتالوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں