ہم نے الشفاء ہسپتال میں اسرائیلی آپریشن سے اتفاق نہیں کیا: واشنگٹن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے غزہ کی پٹی میں الشفاء ہسپتال کے ارد گرد اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی منظوری نہیں دی۔ جان کربی نے کہا امریکہ اسرائیل کے دوسرے فوجی فیصلوں کے حوالے سے بھی اسی طرز عمل کی پیروی کر رہا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہم ہمیشہ اپنے اسرائیلی شراکت داروں کے ساتھ شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کی اہمیت کے بارے میں بہت واضح رہے ہیں۔ ہم نے واضح طور پر اسرائیل سے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے بارے میں خاص طور پر محتاط رہنا چاہیے۔

العربیہ کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج طویل گھنٹوں کے معائنے اور اس جگہ پر موجود افراد کی شناخت کی تصدیق کے بعد غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے ہسپتال سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

تاہم فوج اب بھی ہسپتال کے آس پاس موجود ہے اور اپنا محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے اس جگہ پر سرجیکل عمارت کے تہہ خانے کو اڑا دیا ہے۔

العربیہ کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ہسپتال میں موجود اہم تنصیبات اور طبی آلات کو اڑا دیا ہے۔ فوج لوگوں کو تلاش کیے بغیر ہسپتال سے نکل گئی۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق کمپلیکس کے اندر کم از کم 2,300 افراد موجود تھے جو کئی دنوں سے ٹینکوں میں گھرے ہوئے تھے۔ ان افراد میں مریض، طبی عملہ اور بے گھر افراد شامل تھے۔

ہتھیار، انفراسٹرکچر ملنے کا دعویٰ

ہسپتال سے واپسی سے قبل اسرائیلی فوج کے ایک سینیئر اہلکار نے بدھ کے اوائل میں صحافیوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی فورسز کو ہسپتال کے اندر ایک مخصوص علاقے پر جاری چھاپے کے دوران حماس سے تعلق رکھنے والے ہتھیار اور انفراسٹرکچر ملا ہے۔

دوسری جانب حماس نے الشفا میں ہتھیاروں کی موجودگی کے اسرائیلی الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹ اور سستا پروپیگنڈہ قرار دے دیا۔ اسرائیل نے حماس کے افراد کے ہسپتالوں کے نیچے زیر زمین مقامات پر موجود ہونے کا الزام لگایا تھا۔ حماس نے اس کی تردید کردی اور کہا کہ اسرائیل ایسے الزامات جنگی جرائم کے ارتکاب کے جواز کے لیے لگا رہا ہے۔

واضح رہے الشفا کمپلیکس پر دھاوا بولنے اور اس کے کمروں اور تہہ خانے کی تلاشی لینے کے چند گھنٹے بعد بھی اسرائیلی فورسز کو ایسے کوئی اشارے نہیں ملے جو اس کے نیچے قیدیوں کی موجودگی یا حماس کے کمانڈ سینٹرز یا سرنگوں کی نشاندہی کترے ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں