سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانس کی وزیرخارجہ کیتھرین کولونا نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ پٹی میں جاری عسکری کشیدگی کے حوالے تبادلہ خیال کیا۔

خطے میں فوری جنگ بندی اور امدادی تنظیموں کو غزہ کے متاثرین تک فوری رسائی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں خطے میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے سیاسی حل کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں دوست ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات میں مزید اضافے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں