مالدووا کی صدر کے کتے نے آسٹرین صدر کو کاٹ ڈالا:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشرقی یورپی ملک مالدووا کی صدرکے کتے کی جانب سے آسٹریا کے صدر کوکاٹنے کے واقعے کے بعد اس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

’ٹی وی آر‘ ٹی وی چینل کے مطابق کل جمعرات کو آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وین ڈیر بیلن نے یوکرین کے ہمسایہ ملک مالدووا کی صدرمایا ساندو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں میزبان صدر کےکتے نے مہمان پرجھپٹ کر ان ایک انگلی کاٹ ڈالی۔

چینل نے رپورٹ کیا کہ 41 سالہ صدر نے اپنے مہمان کو دارالحکومت چیسیناؤ میں اپنے انتظامی ہیڈکوارٹر کے صحن میں اپنے ساتھ چہل قدمی کے لیے مدعو کیا۔ اس دوران ان کا کتا کدروک جو زمین پر لیٹا ہوا تھا نمودار ہوا۔ وہ آسٹریا کے صدر پر جھپٹ پڑا اور ان کے ہاتھ کی انگلی کاٹ ڈالی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائل ہو رہی ہے جس میں کتے کو مہمان صدر پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں