’’ہر قسمی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی اسرائیلی خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں‘‘

تنازع کے حل میں مصر کا کردار قابل تعریف، مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں امن مذاکرات میں رکاوٹ ہیں: روسی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ روس ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے مزید کہ مصر عالمی سطح پر ایک بااثر ملک بن چکا ہے اور اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مصر کا یہ کردار قابل تعریف ہے۔ لاوروف نے روسی میڈیا سے کہا کہ قاہرہ فلسطین اسرائیل تنازع کو حل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مصری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مصری اور امریکی حکام کے درمیان اس وقت غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فریقین کے درمیان بات چیت میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ کس طرح امن قائم کیا جائے اور قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملوں نے امن مذاکرات کو تعطل کا شکار کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں