اسرائیلی جنگی جرائم، تحقیقات کے لئے 5 ملکوں کی عالمی فوجداری عدالت میں درخواست

جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، بولیویا، کوموروس اور جبوتی کی درخواست موصول ہوئی ہے: پراسیکیوٹر کریم خان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے بتایا ہے کہ انہیں پانچ ممالک کی طرف سے فلسطینی علاقوں کی صورت حال کی تحقیقات کے لیے درخواست موصول ہوئی ہے۔ کریم خان نے کہا کہ درخواست جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، بولیویا، کوموروس اور جبوتی کی طرف سے دی گئی ہے۔

یاد رہے آئی سی سی پہلے ہی 13 جون 2014 سے جنگی جرائم کے سلسلے میں ریاست فلسطین کی صورت حال سے متعلق تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

سات اکتوبر سے اسرائیل غزہ کی پٹی پر بلاوجہ بمباری کر رہا ہے جس سے 42 دنوں میں 12000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ بمباری سے سکول، ہسپتال اور پناہ گزین کیمپ کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں طبی عملے کے 200 ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکس بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جارحیت میں سول ڈیفنس کے 22 اہلکار اور 51 صحافی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تعداد 3,750 سے زیادہ ہو گئی ہے جن میں 1,800 بچے بھی شامل ہیں جو ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں