غزہ میں انسانی بنیادوں پر راہداریاں کھولنے کی ضرورت ہے: شہزادہ فیصل کی بوریل سے گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مناما ڈائیلاگ 2023 کے موقع پر یورپی یونین کے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے غزہ میں بچوں، خواتین اور شہریوں کو امداد فراہم کرنے کے لیے فوری انسانی راہداریوں کو محفوظ بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں عام شہریوں کے خلاف اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزیوں کے خلاف کھڑی ہو جائے۔ اس تناظر میں شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کی فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولونا نے بھی غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کو اہم قرار دیا تھا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کو منسٹر کولونا سے موصول ہونے والی ایک فون کال کے دوران دونوں وزراء نے متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق بحران کے خاتمے کے لیے سیاسی حل کی حمایت کی۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینیوں کی جبری بے گھری کو روکنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں