اسرائیلی کمپنیوں کے ملکیتی تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے: حوثیوں کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی کمپنیوں کے زیر ملکیت تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

یمن کی ایران نواز حوثی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ گروپ اسرائیلی کمپنیوں کے زیر ملکیت، زیر نگرانی چلنے والے یا اسرائیلی پرچم کے حامل تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنائے گا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گروپ کے ٹیلی گرام چینل پر ترجمان نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے کسی بھی جہاز کے عملے پر کام کرنے والے اپنے شہریوں کو واپس بلا لیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں