فلسطین اسرائیل تنازع

برطانوی اپوزیشن جماعت کے عہدے دار ڈیوڈ لامی اسرائیل کا دورہ شروع

ڈیوڈ لامی تل ابیب کے علاوہ مغربی کنارے بھی جائیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے خارجہ پالیسی شعبے کے سربراہ ڈیوڈ لامی اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے۔ وہ اسرائیلی صدر ہرزوگ ،وزیر خارجہ ایلی کوہن ، اپوزیشن لیڈر یائر لپیڈ ، اسرائیلی لیبر پارٹی کے لیڈرمیراو مائیکلی کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی کے نائب وزیر خارجہ امل جادو سے بھی ملاقاتیں گے۔

لیبر پارٹی کے خارجہ امور کے سربراہ سے قبل برطانوی وزیر اعظم رشی سونک بھی سات اکتوبر کے بعد اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔ وہ مغربی کنارے بھی جائیں گے۔

واضح رہے برطانوی لیبر پارٹی اسرائیل حماس جنگ کے معاملے میں اندرونی تقسیم کا شکار ہے۔

لیبر پارٹی کے تقریباً ایک تہائی قانون ساز پارٹی لیڈر کیر سٹارمر کی رائے کے خلاف اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جبکہ سٹارمر کا موقف اس بارے میں رشی سونک کی حکومت اور امریکہ والا ہے کہ جنگ بندی سے فائدہ حماس کو ہو گا۔

سٹارمر کی اس پالیسی کی وجہ سے ان کی پالیسی ساز ٹیم کے کئی ارکان نے ووٹنگ کے دوران راستہ الگ کر لیا۔

لامی کا کہنا ہے کہ' لیبر پارٹی کو حکومت سازی کے لیے منتخب کیا گیا تووہ صرف زبانی بیان بازی کی حد تک نہیں سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی کوشش کریں گے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں