امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر کار دھماکہ، 2 ہلاک، یہ خطرناک ہے: ٹروڈو

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے وسیع تحقیقات شروع کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

نیاگرا فالز کے قریب کینیڈا اور امریکہ کے درمیان سرحدی پل پر کار میں دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کی زد میں آکر دو افراد ہلاک ہوگئے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ نیاگرا فالز کے قریب کینیڈا اور امریکہ کی سرحد پر کار دھماکہ "انتہائی خطرناک صورتحال" ہے۔ ٹروڈو نے ہاؤس آف کامنز کو بتایا کہ یہ واضح ہے کہ نیاگرا فالز کے قریب یہ بہت خطرناک صورتحال ہے۔ رینبو برج کراسنگ پر ایک کار میں دھماکہ ہوا۔ ابھی بھی بہت سے سوالات باقی ہیں اور ہم جلد از جلد جواب حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی شہر نیاگرا فالز نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ رینبو برج کو اگلی اطلاع تک بند کردیا گیا ہے۔ ایک عینی شاہد نے سی بی ایس کو بتایا کہ اس نے ایک کار کو 160 کلومیٹر سے زیادہ کی رفتار سے اڑتے ہوئے دیکھا۔ اس تیز رفتار سے دھماکے پر بھی اثر پڑسکتا تھا۔ بعد میں پل پر آگ کا گولا دیکھا گیا۔

کینیڈا کے پبلک سکیورٹی منسٹر ڈومینیک لی بلینک نے کہا کہ جب بھی کینیڈا اور امریکہ کے لیے اس قدر اہمیت کا حامل انفراسٹرکچرپر اس قسم کا پرتشدد واقعہ سامنے آنا باعث تشویش ہے۔

کینیڈین پبلک سکیورٹی منسٹر نے دھماکے کے ذرائع پر کوئی قیاس لڑانے سے انکار کردیا۔ امریکی کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ’’ ایکس‘‘ پر اس دھماکے کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں