کشمیریوں کے ساتھ جھڑپ میں دو بھارتی کمانڈوز سمیت چار فوجی ہلاک

جنوبی کشمیر کے علاقے ' کالا کوٹ ' میں بدھ کی رات سے جھڑپ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کشمیر کی بھارت سے آزادی کے لیے لڑنے والے کشمیری جنگجووں کے ساتھ ایک تازہ جھڑپ میں دوبھارتی کمانڈوز سمیت چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان کا باعث بننے والی اس جھڑپ کی اطلاع جنوبی کشمیر کے پہاڑی جنگلوں کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

تقریبا ًدو ماہ پہلے بھی کشمیری جنگجوں نے قابض بھارتی فوجیوں کے ساتھ ایک خوفناک جپہاڑی جنگل میں جھڑپ کی اور بھارت افسروں سمیت کئی کی جان لے لی تھی۔

بھارتی فوجی حکوم کے مطابق تازہ جھڑپ بدھ کی رات دیر سے شروع ہوئی، فوجیوں نے کالا کوٹ کے علاقے میں آزادی پسند جنگجووں کا تعاقب کیا اور گھنے جنگلوں میں یہ کارروائی ہوئی۔

بھارت کی 'وائٹ نائٹ کور' نے اس جھڑپ میں حصہ لیا۔ یہ بھارتی فوجی ' کور' رات کے اندھیروں میں لڑنے کے لیے ہر طرح کے جنگی آلات اور ہتھیاروں سے لیس خصوصی 'کور' ہے تاہم کشمیری جنگجووں کو ابھی قابو نہیں کیا جا سکا۔ الٹا بھارتی فوج کو چار قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جنگجووں کو گھیرے میں لے لیے گیا تھا اور جھڑپ ابھی جاری ہے۔

تاہم ابھی تک کشمیریوں کے کسی جانی نقصان کی اطلاع بھارتی فوج نے نہیں دی ہے۔ نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں کتنی بڑی تعداد میں کشمیری جنگجو شریک ہیں۔

کشمیر کی ریاست میں 1947 سے مسلسل آزادی کی تحریک جاری ہے۔ جسے دبانے کے لیے لاکھوں بھارتی فوج پچھلی کئی دہائیوں سے کشمیر میں موجود ہیں۔ اس کے باوجود یہ تحریک جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں