مشرق وسطیٰ

اسرائیل حماس جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں، قطری وفد کا دورہ اسرائیل

ایک سے دو روز کی مزید جنگ بندی ممکن ہونے کی امید ہے: مصر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

قطر نے اسرائیل حماس جنگ بندی میں توسیع کے لیے باضابطہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک قطری وفد نے ہفتے کے روز اسرائیل کا دورہ کیا ہے تاکہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے باضابطہ تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی چار روزہ جنگ بندی کو مزید چار دنوں کی توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔

قطری ٹیم کی اس آمد کا ایک مقصد زیر عمل جنگ بندی معاہدے پر عمل کے لیے دونوں طرف رابطہ کاری میں رہ کر یرغمالیوں کی رہائی ایسے امور کو بلا تعطل آگے بڑھانے میں مدد دینا بھی ہے۔

مصر کی طرف سے بھی کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے متعلق تمام فریقوں سے مثبت اشارے ملے ہیں۔

امکان ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روز کے لیے جاری جنگ بندی میں ایک یا دو دن کی توسیع ہو جائے گی۔

اس سلسلے میں مصر کے اطلاعاتی خدمات کے شعبے کی سربراہ دیا راشوان نے بتایا 'جنگ بندی کو توسیع دینے کے لیے تمام فریقوں سے بات چیت جاری ہے تاکہ چار روزہ جنگ بندی کو وسعت مل سکے۔ '

واضح رہے جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی اسرائیل حماس جنگ بندی قطر اور مصری کی ثالثی کے ذریعے ممکن ہوئی تھی۔ اس میں توسیع کے نتیجے میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی دوطرفہ رہائی کا عمل آگے بڑھ سکے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں