العربیہ تین جدید ترین میڈیا کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر منتخب: فاسٹ کمپنی ایم ای

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

جمعرات کو فاسٹ کمپنی مڈل ایسٹ نے العربیہ کو "خبروں کی ترسیل میں ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے کے لیے" تین جدید ترین میڈیا کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کر لیا جس کے بعد العربیہ کو ایک ایوارڈ دیا گیا۔

فاسٹ کمپنی مڈل ایسٹ نے کہا، "گذشتہ 12 مہینوں میں العربیہ نے خبروں کی ترسیل کو مزید بہتر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، آن اسکرین پریزنٹیشنز کے لیے اضافہ شدہ حقیقت کو مربوط کیا اور سوشل میڈیا پر اسپلٹ اسکرین کے اختراعی طرز کو متعارف کروایا ہے۔"

العربیہ ٹیم کے اراکین نے فاسٹ کمپنی مڈل ایسٹ کا ایوارڈ وصول کیا۔ (فراہم کردہ)
العربیہ ٹیم کے اراکین نے فاسٹ کمپنی مڈل ایسٹ کا ایوارڈ وصول کیا۔ (فراہم کردہ)

العربیہ ایک سرخیل اور موجد رہا ہے جس نے شرقِ اوسط میں مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی اولین نیوز پیش کرنے والی میرا کو متعارف کروایا اور یہ ایمیزون الیکسا، ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ اور ایپل واچ کے سمارٹ گیجٹس کے ذریعے دستیاب خطے کا اولین نیوز چینل ہے۔

میڈیا کمپنی نے خبروں کی رپورٹنگ میں مسلسل جدت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے پوڈ کاسٹ شوز اور عالمی اور عرب ریاستی رہنماؤں کے ساتھ خصوصی انٹرویوز اس کے مواد کی پیشکش کو تقویت دیتے، 200 ملین پیروکاروں کو فوری اور قابلِ اعتماد اپ ڈیٹس فراہم کرتے اور ایک باخبر عالمی برادری تشکیل دیتے ہیں۔

فاسٹ کمپنی مڈل ایسٹ کی منتخب کمپنیاں وہ ہیں جو اس کے مطابق "اپنے اقدامات سے اہم ترین اثرات پیدا کر رہی ہیں۔"

یہ ایوارڈز 23 کیٹیگریز میں دیئے گئے جن میں اختراعی خدمات، پائیداری و کلین ٹیک اور ریٹیل کمپنیاں شامل ہیں۔

ادارے نے کہا۔ "مطلع کرنے، تعلیم دینے، اثرانداز ہونے اور تفریح فراہم کرنے کی قابلیت کے ذریعے میڈیا کے کاروبار معیشت اور معاشروں پر گہرا اثر مرتب کرتے ہیں۔ وہ اپنے مواد کے ذریعے عالمی سطح پر لوگوں کی پسند اور ترجیحات کے نمونوں پر ایک وسیع اثر رکھتے ہیں۔ اس طرح میڈیا کمپنیاں زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچنے کی غرض سے خبریں پہنچانے کے نئے طریقے اپنا رہی ہیں۔ اس سال کی سب سے اختراعی میڈیا کمپنیاں مصنوعی ذہانت اور اے آر جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہیں اور متعلقہ و دلچسپ مواد تیار کر رہی ہیں۔"

فاسٹ کمپنی شرقِ اوسط خطے کا معروف کاروباری میڈیا برانڈ ہے جو جدت، ٹیکنالوجی، کاروبار اور قیادت پر مرکوز ہے۔ آن لائن پلیٹ فارم کے علاوہ فاسٹ کمپنی مڈل ایسٹ ایوارڈز اور تقریبات کی میزبانی کرتی ہے مثلاً کاروبار میں سب سے زیادہ تخلیقی لوگ، دنیا کو بدلتے ہوئے آئیڈیاز، اور جدید ترین کمپنیاں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں