ایلون مسک کا دورہ اسرائیل، اسرائیلی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے مالک ارب پتی امریکی ایلون مسک آج پیر کو اسرائیل میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ غزہ میں زیر حراست قیدیوں کے رشتہ داروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ کے دفتر نے اتوار کی شام اس ملاقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "ان کی ملاقات کے دوران صدر انٹرنیٹ پر یہود دشمنی کے بڑھتی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی پر زور دیں گے۔

اسرائیل کے عبرانی میں نشریات پیش کرنے والے چینل 12 نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ ایلون مسک اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کے گروپ مسک پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہودی مخالف آرا پھیلانے کا الزام لگاتے ہیں۔

مسک کا دورہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کے موقع پر ہو رہا ہے۔

نتن یاہو نے 18 ستمبر کو کیلیفورنیا میں ایلون مسک سے ملاقات کے دوران ان پر زور دیا کہ وہ X پلیٹ فارم پر یہود مخالف مواد ، اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ اور نفرت انگیز تقاریر میں "توازن قائم کریں"۔

مسک نے جواب میں کہا تھا کہ وہ یہود دشمنی اور کسی بھی چیز کے خلاف ہے جو نفرت اور جنگ کو فروغ دیتا ہے۔

15 نومبر کو ایلون مسک نے X پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کی منظوری دی جس میں الزام لگایا گیا کہ یہودی سفید فام لوگوں کے خلاف نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارف جس نے "عظیم تبدیلی" سازشی تھیوری کا حوالہ دیا وہ "اصل سچ" بول رہا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے "نسل پرستانہ اور یہود مخالف نفرت کے گھناؤنے جرائم کے فروغ" کی مذمت کی جوامریکیوں کی حیثیت سے ہماری بنیادی اقدار کے خلاف ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں