بائیڈن دبئی میں موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے: امریکی میڈیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے پیر کو وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ صدر جو بائیڈن اگلی جمعرات کومتحدہ عرب امارات کی دبئی میں شروع ہونے والی COP28 سربراہی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربات کرتے ہوئے صدر بائیڈن کے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی، لیکن اس نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے سینیر حکام نے تجویز دی تھی کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ غزہ نے حالیہ ہفتوں میں امریکی صدر کی کوششوں کو تھکا دیا تھا۔

یہ سربراہی اجلاس تقریباً 200 ممالک کے رہ نماؤں کی شرکت کے ساتھ دو ہفتوں کے دوران منعقد کیا جائے گا، جس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم، اور ویٹیکن کے پوپ فرانسس بھی شامل ہیں۔ اسے دنیا کا سب سے نمایاں موسمیاتی پروگرام سمجھا جاتا ہے۔

رائیٹرز نے پچھلے مہینے اطلاع دی تھی کہ بائیڈن کے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن [cop28] میں شامل ریاستوں کی کانفرنس میں شرکت کا امکان نہیں ہے

وائٹ ہاؤس کے جمعرات کے لیے صدر کے ایجنڈے کے مطابق وہ جمہوریہ انگولا کے صدر João Manuel Gonçalves Lourenço کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

درجنوں ممالک دبئی سربراہی اجلاس میں کوئلہ، تیل اور گیس جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا سبب بنتے ہیں کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے دنیا کے پہلے معاہدے پر زور دینے پر غور کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں