مشہورمصری فن کار کی فلم کی شوٹنگ کےدوران عارضہ قلب کے باعث موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصرمیں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک مصری فن کار کی دل کی دھڑکن بند ہونے سے موت واقع ہونے کے واقعے نے مصری شوبز کے شعبے میں صدمے کی لہر دوڑا دی ہے۔

فن کار 55 سالہ طارق عبدالعزیز فلم کی شوٹنگ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے سے مصری فنکار برادری کو ایک بڑا صدمہ پہنچا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ شوٹنگ میں حصہ لے رہے تھے۔ عارضہ قلب کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ ہسپتال میں پہنچے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔

حالیہ دنوں میں متوفی فن کار کی صحت میں بگاڑ کے کچھ اشارے دیکھنے میں آئے۔ 6 ماہ قبل ان کا دوسرا کیتھیٹرائزیشن اور ہارٹ اسٹینٹ نصب کیا گیا تھا۔

مصری شوبز برادری کی طرف سے ساتھی فن کار کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں