حماس کے رہا کردہ تین فرانسیسی یرغمالی صحت کی اچھی حالت میں ہیں: کیتھرین کولونا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اپنے ملک کے تین شہریوں کی حماس کی قید سے رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ تین نو عمر فرانسیسیوں کو حماس نے غزہ سے پیر کے روز رہا کیا ہے۔

وزیر خارجہ کا اس بارے میں کہنا تھا 'ہمیں بالواسطہ طور پر خبر ملی ہے، تاہم یہ اچھی خبر ہے۔ یہ ایک بڑی راحت کی خبر ہے۔'

انہوں نے فرانسیسی ریڈیو آر ٹی ایل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا '12 سالہ ایتان، 12 سالہ عریز اور 16 سالہ سحر تینوں کی غزہ سے رہائی ان کی اچھی صحت کی حالت میں ہوئی ہے۔'

کیتھرین کولونا نے کہا 'ہمارے تین بچے رہا ہو گئے ہیں، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ دوسرے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھی انتھک انداز میں کوششیں کریں۔ جیسا کہ ہمارے اپنے پانچ مزید شہری ابھی تک لاپتا ہیں۔ ہم خیال کرتے ہیں وہ بھی یرغمال ہیں یا پھر کہیں لاپتا ہو گئے ہیں۔'

واضح رہے حماس نے پیر کے روز 11 یرغمالیوں کو غزہ سے رہائی دی ہے۔ ان میں دو جرمن شہری بھی ہیں۔ جبکہ چھ رہا کیے گئے یر غمالیوں کا تعلق ارجنٹینا سے ہے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں