ہم عبوری وقفے میں جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر اپنے جنگی اعلان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے 'کہ ہم عبوری وقفے میں جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جنگ میں عبوری وقفے کے دوران فوجیوں کو غزہ کی پٹی کے باہر باری باری آرام کا موقع بھی دیا جا رہا ہے۔

انہیں اگلے مرحلے کے لیے ضروری تیاری کے مرحلے سے گذارا جا رہا ہے اور ان کے اندر اگلے مرحلے کی جنگ کے لیے آمادگی پیدا کی جا رہی ہے۔ یہ بات اسرائیلی فوج کے ترجمان رئیر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے ایک بیان بتائی ہے۔

فوجی ترجمان نے یہ بھی بتایا 'اسلحے اور گولہ بارود کی فراہمی کا کام بھی جاری ہے اور مزید بکتر بند گاڑیوں کی تیاری اور مرمت کے کام بھی چل رہے ہیں۔ کیونکہ ہم اپنے دو اہداف یرغمالیوں کی واپسی اور حماس کی تباہی کے لیے واپس جنگ میں جانے کا پختہ ارادہ کیے ہوئے ہیں۔'

اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوجی ترجمان کے علاوہ وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت کئی اسرائیلی عہدیدار جنگ بندی کے بعد حماس کے خلاف جنگ کا اگلا مرحلہ شروع کرنے واضح اعلان کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں