اوپیک پلس اجلاس : پوتین اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات طے نہیں ہوئی ! روسی ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کریملن میں موجود روسی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے 'ابھی تک صدر ولا دی میر پوتین اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اوپیک پلس کے اجلاس سے پہلے کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی ہے۔'

دمتری پیسکوف کے مطابق ' جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم اس طرح کی کوئی چیز اعلان نہیں کرتے، یہ بہت نازک معاملہ ہوتا ہے، ایک ذمہ دارانہ کام ہے، تاہم روس کا اوپیک پلس کے تمام شراکت داروں کے سے مسلسل رابطہ ہے۔'

منگل کے روز روسی ترجمان نے یہ بات فون پر ایک بریفنگ کے دوران کہی ۔ ان سے پوچھا گیا تھا ' کیا ایسے کوئی انتظامات کیے گئے ہیں کہ پوتین اور سعودی ولی عہد کےدرمیان 'اوپیک پلس' کے متوقع اجلاس کے سلسلے کوئی ملاقات یا رابطہ ہو، کوئی ایسی تجویز موجود ہے؟

واضح رہے اوپیک پلس کا اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ اجلاس 26 نومبر کو ہونا تھا لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب جمعرات کے روز یہ اجلاس آن لائن ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کا اجلاس ممبر ملکوں کے درمیان تیل کی پیداوار کے بارے میں اختلاف کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں