عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں غزہ کے بحران پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران غزہ اور گرد و نواح کے تازہ حالات اور بے قصور شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اجلاس کے شرکا نے فلسطینی عوام کو ان کے تمام حقوق دلانے کے حوالے سے عالمی برادری کی سپورٹ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی عوام کے حق خود ارادی اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے فلسطینیوں کے حق پر بھی بحث ہوئی۔

علاوہ ازیں مشترکہ کمیٹی نے بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے اجلاس کی سربراہی کی۔ اس میں قطر، اردن، مصر، فلسطین، ترکیہ، ملائیشیا اور امارات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ اسلامی عرب سربراہ کانفرنس نے مشترکہ عرب اسلامی وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے جسے او آئی سی اور عرب لیگ کا موقف دنیا بھر تک پہنچانے کی ذمہ داری دی گئی۔

اجلاس کے ایجنڈے میں غزہ کی صورتحال اور مستقل جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششیں شامل تھیں۔
اجلاس میں شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قوانین کے نفاذ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے کردار پر زور دیا گیا۔

غزہ میں فوری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے محفوظ چینلز کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں