غزہ کی پٹی ’بدترین انسانی المیے‘ کی لپیٹ میں ہے: انتونیو گوتریس

عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کی جنرل سیکرٹری سے ملاقات میں غزہ کے بحران پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسلامی عرب سربراہ کانفرنس نے مشترکہ عرب اسلامی وزارتی کمیٹی کے ممبران نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے بھی ملاقات کی۔

ایس پی اے کے مطابق کمیٹی کے ارکان نےغزہ اور گرد و نواح کی تازہ صورتحال، انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کے دوران بعض قیدیوں کی رہائی اور اپنوں میں ان کی واپسی جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔

علاوہ ازیں فوری جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بین الاقوامی و انسانی قانون کے ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری کے حوالے سے عالمی برادری کے کردار پر بات چیت ہوئی۔

کمیٹی کے ارکان نے فلسطینی عوام کو قابض اسرائیلی افواج کی خلاف ورزیوں سے بچانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد اور دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی قراردادوں کے نفاذ کے لیے امن عمل کی بحالی کی اہمیت اجاگر کی۔

وزارتی کمیٹی نے عالمی برادری سے پھر مطالبہ کیا کہ ’ عالمی برادری غزہ میں بنیادی انسانی ضرورت کے سامان کی فراہمی کےلیے امدادی راہداریاں کھلوانے کے لیے تمام ضروری اور موثر اقدامات کرے‘۔

وزارتی کمیٹی نے ہر طرح کی آباد کاری اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو پھر پوری قوت سے مسترد کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں