چند گھنٹوں میں جنگ میں مزید توسیع کے اعلان کیلئے پرامید ہیں: قطر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان آنے والے گھنٹوں میں جنگ بندی میں دوبارہ توسیع کے اعلان کے بارے میں "بہت پر امید" ہے۔

ماجد الانصاری نے سی این این کو بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ چند گھنٹوں کے اندر قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی میں مزید توسیع کا اعلان بھی کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی نئی توسیع پچھلے معاہدوں کی شرائط پر ہی ہوگی۔

دو مصری سیکورٹی ذرائع نے بدھ کے روز کہا کہ مذاکرات کاروں کا خیال ہے کہ چھ روزہ جنگ بندی کے بعد اس میں مزید دو دن کی توسیع ممکن ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حماس کے زیر حراست شہری یرغمالیوں کی تعداد پر کام ہو رہا ہے تاکہ انہیں اگلی جنگ بندی میں رہا کیا جا سکے۔

مزید سویلین یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت اچھی طرح چل رہی ہے۔ تاہم حماس کے زیر حراست فوجی یرغمالیوں کا مسئلہ ایک رکاوٹ ہے۔ مذاکراتی عمل میں شامل ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کا خیال ہے کہ حماس کے پاس غزہ میں موجودہ جنگ بندی کو مزید دو یا تین دن تک بڑھانے کے لیے کافی خواتین اور بچے یرغمال موجود ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی اضافی معاہدہ بقیہ خواتین اور بچوں کی رہائی پر مشروط ہوگا اور ہم اس سے پہلے بعد کے معاہدوں پر بات چیت نہیں کریں گے۔ یقیناً ہم لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں لیکن ہم جنگ بندی جاری رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

واضح رہے حماس نے بدھ کو اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو مزید چار دن کے لیے بڑھانے کے لیے تیار ہونے کی اطلاع دی تھی۔ حماس نے ثالثوں کو جنگ بندی میں چار دن کی توسیع کے اپنے معاہدے سے آگاہ کیا۔ مصری، قطری اور امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی میں لگ بھگ 180 فلسطینی اور 66 اسرائیلی رہا ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں