ایردوآن نے اماراتی صدر کو غزہ پر دوبارہ بمباری آغاز کی سنگینی سے آگاہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی کانفرنس کے لیے دبئی میں موجود ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے صدر امارات شیخ محمد بن زاید کی توجہ غزہ پر دوبارہ شروع ہونے والی بمباری کی طرف متوجہ مبذول کرائی ہے۔

یہ بمباری اسرائیل نے جنگ بندی وقفے کے ختم ہونے پر جمعہ کے روز پھر شروع کی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق غزہ پر ہونے والی نئی بمباری میں ایک سو سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ ان نئی فلسطینی ہلاکتوں میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

صدر ترکیہ طیب ایردوآن نے متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ہونے والی اپنی ملاقات میں اسی اسرائیلی بمباری کا ذکر کیا اور کہا یہ بہت منفی اور سنگین معاملہ ہے۔

جمعہ کے روز سےغزہ میں اسرائیلی جنگ کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر صدر ترکیہ اور صدر امارات کی پہلی ملاقات تھی۔

ترکیہ صدر کے دفتر کے مطابق طیب ایردوآن نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سلسلے میں جاری کانفرنس کی سائیڈ لائنز میں جاپان، ااٹلی اور ازبکستان کے سربراہان حکومت کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں ہیں۔

ترکیہ کے صدر اسرائیلی بمباری کے خلاف سخت لہجے میں اپنا موقف کھل کر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کے لیے اپنے ملک کی امدادی سرگرمیوں کا بھی حوالہ دیا۔

نیز اسرائیلی بمباری کے ذریعے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کے لیے طیب ایردوآن نے اپنی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا وہ جنگ بندی کے لیے کوشاں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں