ہیلی کاپٹر کریش کے بعد کار سے جا ٹکرایا: ویڈیو سامنے آ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ہسپانیہ دارالحکومت میڈرڈ میں ہنگامی سروسز کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ایک ہیلی کاپٹر شہر کی ایک ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے دوران ہیلی کاپٹر ایک کار سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر میں دو افراد سوار تھے۔ ایک شخص خود ہی حادثے کے شکار ہیلی کاپٹر سے باہر نکلا جب کہ دوسرے کو ایمرجنسی حکام نے ملبے کے نیچے سے نکالا۔

ایمرجنسی سروسز نے مزید کہا کہ حادثے میں انہیں چوٹیں آئیں، ساتھ ہی ہیلی کاپٹر کی زد میں آنے والی کار کے ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئیں۔ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں بچ جانے والوں میں سے ایک کے سر پر معمولی چوٹیں آئی ہیں، جب کہ دوسرے کی ٹھوڑی میں فریکچر ہوا ہے اور تیسرے کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پیلے رنگ کا دو سیٹوں والا ہیلی کاپٹر سڑک پر جا گرا جس کے شیشے کا کاک پٹ بکھر گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں