ترکیہ نے اسرائیل کو حماس کو بیرون ملک نشانہ بنانے کے "سنگین نتائج" سے خبردار کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترکیہ کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے پیر کو انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے ترکیہ سمیت فلسطینی علاقوں سے باہر حماس کے عہدیداروں کا تعاقب کرنے کی کوشش کی تو اسے "سنگین نتائج" کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اسرائیلی حکام کے بیانات سے متعلق رپورٹس کی بنیاد پر بات چیت کرنے والوں کو ضروری انتباہ دیا گیا تھا اور اسرائیل کو مطلع کیا گیا تھا کہ اس طرح کے رویے کے سنگین نتائج ہوں گے"۔

قطر، ترکیہ اور لبنان میں

یہ بات اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے (شین بیت) کے سربراہ رونن بار کے اتوار کے روز اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر (ریڈیو کے اے ان) کے ذریعے نشر کی گئی ایک ریکارڈنگ میں سامنے آئی ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک قطر، ترکیہ اور لبنان میں حماس کا پیچھا کرے گا چاہے اس میں کئی سال لگ جائیں‘‘۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایجنسی کے سربراہ نے یہ بیانات کب یا کس کے لیے دیے ہیں جبکہ ایجنسی نے اس رپورٹ پر مزید تبصرے سے گریز کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں