کیا امریکی صدر جوبائیڈن نےغزہ کے المیے پر پیغمبر اسلام ﷺ کے فرمان کا حوالہ دیا تھا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوشل میڈیا پرامریکی صدرجوبائیڈن کی گفتگو پرمبنی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدرکی یہ ویڈیو حالیہ ایام کی ہے جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کے المیے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پیغمبر اسلام ﷺ کی ایک حدیث شریف کا حوالہ دیا تھا۔

تاہم تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو پرانی اور 2020ء کی ہے جب جوبائیڈن نے ایک امریکی مسلم پریشر گروپ کی طرف سے منعقدہ کانفرنس اور الیکشن مہم کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کیا تھا۔ اسی تقریب میں انہوں نے ’فرمان نبوی ﷺ‘ کا حوالہ دیا تھا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن ایک تقریر کرتے ہیں جس میں وہ شام، یمن اور غزہ کے بحرانوں کو حل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ اس دوران وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہیں جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ " تم میں سے جو کوئی برائی دیکھے تو اسے اپنے ہاتھ سے روکے، اگراس کی استطاعت نہ ہو تو زبان سے منع کرے اور اگر ایسا نہیں کرسکتا تو اسے اپنے دل میں برا جانے اور یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے"۔

اس ویڈیو پر آنے والے تبصروں میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن کی تقریر غزہ میں جنگ کے پس منظر میں ہے۔

ویڈیو کو ہزاروں بار شیئر کیا گیا اور سب سے زیادہ انسٹاگرام پر شیئر کیا جاتا رہا ہے۔

امریکی حکام نے 27 نومبر کو اطلاع دی کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں متوقع حملے سے شہریوں کے بڑے پیمانے پر نقل مکانی سے گریز کرنا چاہیے۔ امریکا نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی کے حالات جنوبی غزہ میں پیدا نہ کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں