سعودی وزارتی کونسل اگلے مالی سال کیلئے عام بجٹ کی منظوری دے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارتی کونسل بدھ کو ایک اجلاس میں مملکت کے سالانہ بجٹ برائے مالی سال 144-1446 ہجری، بمطابق یکم جنوری - 31 دسمبر، 2024 کی منظوری دے گی۔

اکتوبر میں جاری کیے گئے ایک تخمینہ کے مطابق اس سال حقیقی مجموعی داخلی پیداوار میں 3.1 فیصد کی شرح نمو کی ابتدائی پیش گوئی کے مقابلے میں 0.03 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مالی سال 2023 میں کل اخراجات 1.114ارب سعودی ریال کے پہلے تخمینہ کے مقابلے میں 1.262 ارب سعودی ریال تک تھے۔ مالی سال 2024 میں ان اخراجات کا معمولی کمی کے ساتھ 1.251 ارب ریال تک کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ محدود بجٹ خسارہ درمیانی مدت میں جاری رہے گا۔ دستاویز میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ حکومت 2024 میں مجموعی داخلی پیداوار کا 1.9 فیصد، 2025 میں 1.6 فیصد، اور 2026 میں 2.3 فیصد بجٹ خسارے کا سامنا کرے گی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بدھ کو وزیر خزانہ محمد الجدعان ایک سرکاری پریس کانفرنس میں آئندہ مالی سال کے لیے ریاست کے عام بجٹ کا اعلان کریں گے۔ وزیر خزانہ کانفرنس کے دوران سوالات کے جوابات بھی دیں گے جو سعودی چینلز پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں