ولادی میر پوتن مشرق وسطیٰ کے دورے کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روس کے صدر ولادی میر پوتن مشرق وسطیٰ کے دورے کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔ جہاں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ان کا استقبال کیا ہے ۔

ان کا مشرق وسطیٰ کا یہ دورہ غر معمولی صورت حال میں ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ نے اس دورے کو روس کے عالمی سطح پر از سر نو متحرک ہونے سے تعبیر کیا ہے۔

پیوتن کے طیارے کے متحدہ عرب امارات میں اترنے کے بعد ان کے استقبال کے لیے صدر امارات وہاں موجود تھے، روسی مہمان کے استقبال کو سرکاری ٹی وی نے تفصیل سے دکھایا ہے۔

روسی صدر کے طیارے کے ساتھ متعدد روسی فوجی طیاروں نے بھی امارات کے ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔ جو صدارتی طیارے کے ساتھ ہی آئے ہیں، روسی مہمان کے لیے قصر الوطن میں سرکاری استقبال کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر صدر پوتن کو ایک چاق وچوبند دستے نے سلامی دی یہ سلامی دستہ روایتی عربی شہسوراوں پر مشتمل تھا۔

شیخ محمد بن زاید نے روسی صدر کو محبوب دوست کہتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا ، جبکہ امارات کے جنگی طیاروں کے ایک دستے نے فضا میں مارچ پاسٹ کیا اور فضا میں روسی پرچم کے رنگ بکھیرے۔

اس موقع پر معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ اماراتی یاروں کی طرف سے رنگ بکھیرتے ہوئے فضا میں بنائے گئے روسی پرچم کے رنگ کافی دیر فضا کو خوشنما بناتے رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں