سعودی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ، عملہ جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی شاہی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشرقی ریجن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کا عملہ شہید ہو گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جمعرات سات دسمبر کی دوپہر مشرقی ریجن کے شاہ عبدالعزیز ظھران ایئربیس سے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران ایف 15 ایس ای طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عملے کے ارکان جاں بحق ہو گئے۔

بریگیڈیئر المالکی نے مزید کہا کہ متعلقہ تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں