امریکی واسرائیلی مشاورت: غزہ میں جنگی منصوبے کے ٹائم ٹیبل اور مستقبل پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وائٹ ہاؤس کےلیے قومی سلامتی کے مشیر نے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جاری جنگ اور اور اس کے لیے مستقل کے خاکے بشمول ٹائم لائن اور ڈیڈ لائن جیسے امور پر بات چیت کی ہے۔

اس موقع پر غزہ اور اس کے رہنے والوں کے بارے میں ایک طویل مدتی حل کے لیے بھی غور کیا گیا کہ آیا اس مسئلے کا کوئی ایسا حل بھی موجود ہے جو فوج کے استعمال کے بغیر ہو ۔

قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے فون پر بات چیت کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا ' ہماری غزہ کے لیے ٹائم ٹیبل پر بھی بات ہوئی ہے، تاہم ہمارے درمیان کیا کیا زیر بحث رہا اور کس طرح کی چیزوں کی طرف دیکھا گیا میں یہ شئیر نہیں کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اسرائیل کے سامنے غزہ میں آپریشنز کے بارے میں پہلے ہی واضح خطوط موجود ہیں۔ اس لیے میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

انہوں نے زور دے کر کہا میں صرف یہ کہوں گا کہ ہماری اسرائیل کے ساتھ یہ بات چیت ہوئی ہے کہ اسرائیل غزہ کے لیے مدت کے بارے میں کیا سوچ رہا ہے کہ کب تک اس کے آپریشنز مکمل ہو سکتے ہیں۔ نیز یہ کہ اس مسئلے کے طویل مدت کے لیے غیر فوجی طریقے سے کیا کیا جا سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں