فلسطین اسرائیل تنازع

فلسطینی اتھارٹی کو غزہ پر حکومت کے لیے تیار کر رہے ہیں: برطانوی وزیردفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے مغربی کنارے میں برطانوی فوجی ٹیم کی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

شیپس نے جمعرات کو رام اللہ کے اپنے دورے کے دوران کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کا غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنا جاری تنازع کا حل ہو سکتا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے نشاندہی کی کہ اس مقصد کے حصول کے لیے اتھارٹی کو بہت زیادہ بین الاقوامی امداد اور تعاون کی ضرورت ہوگی۔

قبل ازیں جمعرات کو برطانوی وزیر دفاع کے دفتر نے اعلان کیا تھا کہ وزیر دفاع اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے اپنے دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انسانی امداد کی تیز رفتاری سے ترسیل کو آگے بڑھائیں گے تاکہ غزہ کے عوام کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں