یورپی یونین نے حماس کے دو اہم کمانڈروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دو ماہ قبل غزہ سے اسرائیل پر حملے کی پاداش میں یورپی یونین نے حماس کے بعض قائدین کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے ہیں۔

جن قائدین کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں ان میں قابل ذکر نام محمد ضیف کمانڈر جنرل آف دی حماس ملٹری ونگ اور ان کے نائب مروان عیسیٰ کے ہیں۔

دونوں حماس کے عسکری ونگ القسام ونگ سے منسلک ہیں اور دونوں کا نام سات اکتوبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈز میں شامل کیے جاتے ہیں۔

اس لگائی جانے والی پابندی کے بعد ان دونوں کے یورپی یونین کے ممبر ملکوں میں بنک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا جائے گا اور اگر ان کی کوئی جائیداد ہے تو وہ بھی یورپی یونین میں شامل رکن ملکوں میں ضبط کر لی جائے گی۔

اس کے جواب میں اسرائیل نے فضائی حملوں سے مسلسل بمباری کی ہے جس سے 17،77 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ نائب وزیر اعظم بیلجیئم نے اس امر کا عندیہ دیا تھا کہ وہ مغربی کنارے میں بھری ہوئی یہودی آبادکاروں کی پرتشدد کاروائیوں کا ایکشن لیں گے اور ان کے لیے بیلجیئم میں داخلہ مشکل ہو جائے گا لیکن بعد ازاں اس کے برعکس فلسطینیوں کے خلاف فیصلہ آیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں