فلسطین اسرائیل تنازع

یہودی آباد کاروں کی مغربی کنارے میں پرتشدد کارروائیوں پربیلجیئم ناراض،ویزے ملنا مشکل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یورپ کے ایک اہم ملک بیلجیئم نے اسرائیل کی ناجائز یہودی بستیوں میں آباد کیے گئے یہودی آباد کاروں کو ویزے نہ جاری کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ بیلجیئم میں اس کی وجہ ان یہودی آباد کاروں کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر مسلح حملے اور پر تشدد کارروائیاں بن رہی ہیں۔

یہ بات بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم پیٹرا ڈی سٹر نے جمعرات کے روز کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا بیلجیئم یہودی آباد کاروں کو بیلجیئم کے ویزے دینے سے انکار کرنا چاہتا ہے۔

یورپی یونین مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف یہودی آباد کاروں کی پر تشدد کارروائیوں کے خلاف پہلے ہی اظہار مذمت کر چکی ہے۔ واضح رہے سات اکتوبر کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آباد کارروائیوں نے اپنی ان کارروائیوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ان کی یہ کارروائیاں عام طور پر اسرائیلی پولیس اور فوج کی اشیر باد سے ہوتی ہیں اور ایک معمول کا حصہ ہیں، لیکن سات اکتوبر کے بعد ان میں بہت اضافہ ہو چکا ہے۔

نائب وزیر اعظم بیلجیئم نے کہا ' پر تشدد آباد کاروں کو بیلجیئم میں داخل ہونے سے منع کر دیا جائے گا، میں اس سلسلے میں تجویز کرنے جارہی ہوں کہ یہودی آباد کاروں کے خلاف پوری یورپی یونین میں ہی سفر پر پابندی لگا دی جائے۔'

اسرائیلی شہریوں کو شینجیئن ملکوں میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، ان مں بیلجیئم بھی شامل ہے، اسرائیل ان ملکوں میں 90 دن تک بغیر ویزے کے قیام کر سکتے ہیں۔'

ایک حکومتی ترجمان بیرینڈ لیٹس نے بیلجیئم یورپی کونسل سے یہ بھی کہے گا کہ آباد کاروں کو شینجیئن ملکوں کے انفارمیشن ڈیٹا بیس میں شامل کرے۔ تاکہ ان کے داخلے سے انکار کیا جا سکے۔

ان یورہی ملکوں میں آباد کاروں کی کھلی آمدورفت کو ان ملکوں کے اپنے لیے خطرناک خیال کی جانے لگی ہے۔ یہ خوف پیدا ہونے لگا ہے، اس قدر پر تشدد لوگ ان یورپی ملکوں کے شہریوں میں خوف کا سبب بن سکتے ہیں۔

اسی ہفتے وزیر اعظم بیلجیئم نے کہا تھا ان کا ملک امریکہ کے ساتھ مل کر مغربی کنارے کے ایسے رہاشیوں کے خلاف انفرادی پابندیاں لگانے کے لیے کام کرے گا۔

اسرائیل کی حالیہ بمباری سے غزہ میں بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کی ہزاروں کی تعداد میں ہلاکتوں پر بھی عوامی سطح پر بہت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ جس کا اظہار احتجاجی مظاہروں میں کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں