کیا آپ الیکشن لڑیں گے؟ پوتین نے جواب دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مادر وطن کے ہیروز کا دن منانے کے موقع پر کریملن میں منعقدہ تقریب کے بعد شرکا نے روسی صدر پوتین کے ساتھ گفتگو کی۔ اس میں پوتین نے بتایا کہ وہ آئندہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کی پارلیمنٹ کے سپیکر آرٹیوم گوگا نے پوتین سے اس حوالے سے استفسار کیا تو روسی صدر نے اثبات میں جواب دیا۔

پوتین کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کے بطور سربرا ہ مملکت اختیارات اگلے سال 7 مئی کو ختم ہو رہے ہیں۔ اگلے صدارتی انتخابات 17 مارچ 2024 کو ہونے والے ہیں۔ پوتین نے کریملن میں اپنی امیدواری کا اعلان یوکرین میں لڑنے والے فوجیوں کو ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز گولڈ سٹار میڈل سے نوازنے کے بعد کیا۔ یاد رہے صدر کو تقریباً ایک چوتھائی صدی اقتدار میں رہنے کے بعد بھی روس میں وسیع حمایت حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size