فلسطین اسرائیل تنازع

بحیرہ احمر میں موجود فرانسیسی فریگیٹ نے ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بحیرہ احمر جو پچھلے دنوں سے عالمی طاقتوں کی غیر معمولی فوجی قوت کا محور بنا ہوا ہے اس میں موجود فرانسیسی فریگیٹ نے ڈرون حملے ناکام بنا دیے ہیں۔ فرانسیسی فوج نے بتایا ہے کہ ڈرونز یمنی ساحل کی طرف سے آرہے تھے کہ انہیں راستے میں ہی مار گرایا گیا۔ فرانسسیی فوج کو بحیرہ احمر میں یہ کامیابی ہفتے کے روز تاخیر سے ملی ہے۔

فرانس کی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق خطرے کی شناخت پانے والے دو ڈرونز کو روکا اور مار گرایا گیا۔ یہ دونوں ڈرونز یمنی ساحل کی طرف سے فریگیٹ کی طرف آرہے تھے۔'

معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں ڈرونز وقفے وقفے سے فریگیٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش میں تھے اور یمنی ساحل سے 110 کلو میٹر دور تھے۔ انہیں فرانس کے ' لینگو ڈوک ' فریگیٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے ہفتے کے روز ہی اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی ساحل کی طرف جانےوالی کسی بھی کشتی اور جہاز کو ان کی فوج اپنا ہدف سمجھے گی، ماسوائے خوراک اور ادویات لے کر جانے والی کشتیوں اور جہازوں کے جو زیر محاصرہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جارہے ہوں گے۔

بحیرہ احمر ان دنوں غیر معمولی جنگی کشتیوں، جہازوں اور سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ اسی لیے ڈرون حملوں کی اطلاعات بھی بحیرہ احمر سے سامنے متواتر آ رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں