دبئی: سرکاری ملکیت میں چلنے والے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی نئی سرمایہ کاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امارات میں اہم منصوبوں میں سٹریٹیجک اہمیت کی نئی سرمایہ کاری کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاستی فنڈز سے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 4 ٹریلین ڈالر کا انتظام کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ دبئی سرمایہ کاری فنڈ کی طرف سے ریاست کے اندرر بیرون ملک اربوں ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

سرکاری خبر رساں ادارے مطابق اس مقصد کے لیے نئی تجارتی کمپنیاں اور سرمایہ کاری کمپنیاں بھی قائم کی جا سکتی ہیں۔ اسی طرح نئی کمپنیاں خریدی بھی جا سکیں گی اور کئی کمپنیوں کا باہمی انضمام بھی کیا جا سکتا ہے۔

دبئی فنڈ کی طرف سے منافع میں پائیداری لانے کے لیے سٹاک، سیکیورٹیز اور سیکیورٹی بانڈز پر پر توجہ دی جائے گی۔

سرمایہ کاری فنڈ کے لیے دبئی کے نائب حکمران شیخ مکتوم بن محمد چئیر میں ہوں گے۔ نئی سرمایہ کاری میں 10 نئی کمپنیوں حصص پیش کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں